ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلوروکی یونیورسٹی کالج میں طلبا پر حملہ :اسکارف کو لےکر بدامنی پیدا کرنےکی کوشش

منگلوروکی یونیورسٹی کالج میں طلبا پر حملہ :اسکارف کو لےکر بدامنی پیدا کرنےکی کوشش

Thu, 09 Mar 2017 19:23:04    S.O. News Service

منگلورو:9/مارچ    (ایس او نیوز) منگلورو یونیورسٹی کالج کے بی بی اے اول کے دو طلبا پر اسی کالج کے سال سوم کے طلبا کا ایک گروہ معمولی بات کو لے کر حملہ کئے جانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا ہے۔ حملہ کا شکار ہوئے طلبا کی شناخت نواز اور لقاس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمی شدہ طلبا کو وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسی دوران حملہ کئے طلبا میں سے دو وینلاک اسپتال میں داخل ہونےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کالج میں پچھلے کچھ دنوں سےاسکارف معاملے کو لے کر طلبا کا ایک گروہ مسلم طلبا کے خلاف نفرت پھیلارہے تھے۔ جمعرات کو 11-15بجے کلاس سے لکچرر نکلتے ہی انیل اور چئتنیا سمیت کچھ طلبا کا گروہ اچانک کلاس میں گھس گیا اور نواز اور لقاس پر حملہ کردیا، جہاں دونوں طلبا پر قلم سے کھروچ کر زخمی کیا گیا ہے۔ لقاس کے سرپر چوٹ آئی ہے، جب کہ نواز کے چہرے پر زخم لگے ہیں۔ حملہ کرنےو الے طلبا کا تعلق سنگھ پریوار کی اے بی وی پی سے بتایا جارہاہے۔ معاملے کو لے کر پانڈیشور پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ معاملے کو لے کر کالج کے پرنسپال اُدئیے کمار اروتور نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے چند طلبا بے کار میں کالج کے ماحول میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں کئی مرتبہ تاکید کی گئی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے، جمعرات کو ہوئے معاملے کے سلسلےمیں پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کرنےکی بات کہی۔

مسلم طلبا نے بتایا کہ اے بی وی پی تنظیم سے وابستہ کالج کے چند طلبا کچھ دنوں سےاُنہیں پریشان کررہے ہیں۔ جمعرات کو اسی کو دہرایا گیا ہے۔ حملہ کا شکار دونوں طلبا کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران حملہ کرنے والے طلبا بھی اسپتال میں داخل ہوکر معاملہ کو دوسرارخ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران نے مسلم طلبا پر ہوئے حملے کی جانکاری لی اور پولس سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھیک طرح سے جانچ کرکے زخمی طلبا کو انصاف دلائیں۔


Share: